- دن کٹا، جس طرح کٹا لیکن رات کٹتی نظر نہیں آتی سید محمد اثر
- خدا کی دین کا موسیٰ سے پوچھیے احوال
کہ آگ لینے کو جائیں، پیمبری ہو جائے نواب امین الدولہ مہر - میرے سنگ مزار پر فرہاد رکھ کے تیشہ کہے ہے، یا استاد میر تقی میر
- گل پھینکو ہو اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ بر اندازِ چمن کچھ تو ادھر بھی مرزا رفیع سودا - زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں ساغر صدیقی
- ہشیار یار جانی، یہ دشت ہے ٹھگوں کا یہاں ٹک نگاہ چوکی اور مال دوستوں کا نظیر اکبر آبادی
- آخر گِل اپنی، صرفِ درِ میکدہ ہوئی
پہنچے وہاں ہی خاک، جہاں کا خمیر ہو'
‘جہاندار شاہ جہاندار - دنیا میں ہوں، دنیا کا طلب گار نہیں ہوں بازار سے گزرا ہوں، خریدار نہیں ہوں اکبر الہ آبادی
- اگر بخشے، زہے قسمت، نہ بخشے تو شکایت کیا
سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے
شاعر اصغر خان اصغر - نئی تہذیب سے ساقی نے ایسی گرمجوشی کی کہ آخر مسلموں میں روح پھونکی بادہ نوشی کی اکبر الہ آبادی
Friday, April 8, 2016
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 9 - 10
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment