Friday, April 8, 2016

اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 8 - 10

  1. بہت کچھ ہے کرو میر بس کہ اللہ بس اور باقی ہوس ( میر تقی میر)
  2. شکست وفتح میاں اتفاق ہے لیکن مقابلہ تو دل ِ ناتواں نے خوب کیا نواب محمد یار خان امیر ٹانڈوی
  3. راہ میں ان سے ملاقات ہوئی جس سے ڈرتے تھے، وہی بات ہوئی مصطفی ندیم
  4. بیٹھنے کون دے ہے پھر اس کو جو تیرے آستاں سے اٹھتا ہے میر تقی میر
  5. دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
    اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
  6. صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
    عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے
  7. نہ تو زمیں کے لیے ہے نہ آسماں کے لیے جہاں ہے تیرے لیے تو نہیں جہاں کے لیے اقبالؒ
  8. ترچھی نظروں سے نہ دیکھو عاشق دلگیر کو
    کیسے تیر انداز ہو سیدھا تو کر لو تیر کو
  9. زمانہ آیا ہے بے حجابی کا عام دیدار ِیار ہو گا سکوت تھا پردہ دار جس کا وہ راز اب آشکار ہو گا اقبالؒ
  10. فکر معاش، عشق بتاں، یاد رفتگاں اس زندگی میں اب کوئ کیا کیا کیا کرے سودا

No comments: