Wednesday, April 6, 2016

اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 2-10


  1. خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے امیر مینائی
  2. چل ساتھ کہ حسرت دلِ محروم سے نکلے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے فدوی عظیم آبادی
  3. پھول کی پتیّ سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک ہ بے اثر اقبالؒ
  4. تھا جو ناخوب بتدریج وہی خوب ہوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر علامہ اقبالؒ
  5. مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے
  6. فصل بہار آئ، پیو صوفیو شراب بس ہو چکی نماز، مصلّا اٹھائیے آتش
  7. یہ نہ تھی ہماری قسمت وصال یار ہوتا اگر اور جیتے یہی انتظار ہوتا غالب
  8. مری نمازہ جنازہ پڑھی ہے غیروں نے مرے تھےجن کے لئے، وہ رہے وضو کرتے آتش
  9. امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرت کہ اس کافر کی 'ہاں' بھی اب 'نہیں' معلوم ہوتی ہے چراغ حسن حسرت
  10. لائی حیات آئی قضا لے چلی چلے اپنی خوشی آئے نہ اپنی خوشی چلے ابراہیم ذوق

No comments: