Friday, April 8, 2016

اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 10 - 10

  1. ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا میر تقی میر
  2. اُن کے آتے ہی میں نے دل کا قصہ چھیڑ دیا اُلفت کے آداب مجھے آتے آتے آئیں گے ماہر القادری
  3. آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی وزیر علی صبا
  4. آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں محو ِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی
  5. علامہ اقبال
  6. آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں ساغر صدیقی
  7.  اِک شہنشاہ نے دولت کاسہارالے کر
    ہم غریبوں کی محبت کااڑایاہے مذاق
    (ساحرلدھیانوی)  
  8. محشر کا خیر کچھ بھی نتیجہ ہو اے عدم کچھ گفتگو تو کھل کے کرینگے خدا کے ساتھ عبدالحمید عدم
  9. عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی
  10. صد سالہ دور چرخ تھا ساغر کا ایک دور نکلے جو مے کدے سے تو دنیا بدل گئی گستاخ رام پوری
  11. چل پرے ہٹ مجھے نہ دکھلا مُنہ اے شبِ ہجر تیرا کالا مُنہ بات پوری بھی مُنہ سے نکلی نہیں آپ نے گالیوں پہ کھولا مُنہ مومن خان مومن
  12.  تم سلامت رہوہزاربرس   ـــــ   ہربرس کے ہوں دن پچاس ہزار ۔ (غالب)

No comments: