Friday, April 8, 2016

اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 5 - 10

  1. فانوس بن کے جس کی حفاظت ہواکرے وہ شمع کیا بجھے جس کو روشن خدا کرے شہیر مچھلی شہری
  2. بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ
    ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے ثاقب
  3. زرا سی بات تھی اندیشہِ عجم نے جسے بڑھا دیا ہے فقط زیبِ داستاں کے لیے علامہ اقبالؒ
  4. ہر چند سیر کی ہے بہت تم نے شیفتہ پر مے کدے میں بھی کبھی تشریف لائیے شیفتہ
  5. وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ
  6. باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
    جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے ثاقب لکھنوی
  7. شب ہجر میں کیا ہجوم بلا ہے زباں تھک گئ مرحبا کہتے کہتے مومن خان مومن
  8. الجھا ہے پاءوں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مومن خان مومن
  9. اذاں دی کعبے میں، ناقوس دیر میں پھونکا کہاں کہاں ترا عاشق تجھے پکار آیا محمد رضا برق
  10. کوچہ ء عشق کی راہیں کوئ ہم سے پوچھے خضر کیا جانیں غریب، اگلے زمانے والے وزیر علی صبا

No comments: