- تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات (علامہ اقبال)
- یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے (شاد عظیم آبادی)
- حیات لے کے چلو، کائینات لے کے چلو چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو (مخدوم محی الدین)
- اگر بخشے زہے قسمت نہ بخشے تو شکایت کیا سر تسلیمِ خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے (میرتقی میر)
- انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات (اقبال)
- آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک (مرزاغالب)
- دائم آباد رہے گی دنیا ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہو گا (ناصرکاظمی)
- نیرنگئ سیاست دوراں تو دیکھئے منزل انھیں ملی جو شریک سفر نہ تھے ( محسن بھوپالی )
- اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میر پھر ملیں گے اگر خدا لایا ( میر تقی میر)
- شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میں عیب بھی کرنے کو ہنر چاہئیے ( میر تقی میر)
Friday, April 8, 2016
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 7 - 10
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 6 - 10
- دام و در اپنے پاس کہاں چیل کے گھونسلے میں ماس کہاں غالب
- گو واں نہیں ، پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبے سے ان بتوں کو نسبت ہے دور کی غالب
- جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد پر طبیعت ادھر نہیں آتی غالب
- غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے ایسا بھی کوئ ہے کہ سب اچھا کہیں جسے غالب
- بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا غالب
- اسی لئے تو قتل عاشقاں سے منع کرتے ہیں اکیلے پھر رہے ہو یوسف بے کاررواں ہو کر خواجہ وزیر
- نور ِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا ظفر علی خان - ہزار شیخ نے داڑھی بڑھائ سن کی سی مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی اکبر الہ آبادی
- فکر معاش، عشق بتاں، یاد رفتگاں اس زندگی میں اب کوئ کیا کیا کیا کرے سودا
- یہ دستور زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری اقبال
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 5 - 10
- فانوس بن کے جس کی حفاظت ہواکرے وہ شمع کیا بجھے جس کو روشن خدا کرے شہیر مچھلی شہری
- بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے ثاقب - زرا سی بات تھی اندیشہِ عجم نے جسے بڑھا دیا ہے فقط زیبِ داستاں کے لیے علامہ اقبالؒ
- ہر چند سیر کی ہے بہت تم نے شیفتہ پر مے کدے میں بھی کبھی تشریف لائیے شیفتہ
- وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ
- باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے ثاقب لکھنوی - شب ہجر میں کیا ہجوم بلا ہے زباں تھک گئ مرحبا کہتے کہتے مومن خان مومن
- الجھا ہے پاءوں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مومن خان مومن
- اذاں دی کعبے میں، ناقوس دیر میں پھونکا کہاں کہاں ترا عاشق تجھے پکار آیا محمد رضا برق
- کوچہ ء عشق کی راہیں کوئ ہم سے پوچھے خضر کیا جانیں غریب، اگلے زمانے والے وزیر علی صبا
Wednesday, April 6, 2016
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 4 - 10
- اقبال بڑا اپدیشک ہے ، من باتوں میں موہ لیتا ہے گفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا اقبالؒ
- توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے بندہ پرور جائیے، اچھا ، خفا ہو جائیے حسرت موہانی
- تمہیں چاہوں، تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں مرا دل پھیر دو، مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا مضطر خیر آبادی
- دیکھ آءو مریض فرقت کو رسم دنیا بھی ہے، ثواب بھی ہے حسن بریلوی
- خلاف شرع شیخ تھوکتا بھی نہیں مگر اندھیرے اجالے میں چوکتا بھی نہیں اکبر الہ آبادی
- حضرتِ ڈارون حقیقت سے نہایت دور تھے ہم نہ مانیں گے کہ آباء آپ کے لنگور تھے اکبر الہ آبادی
- یہ منصب بلند ملا جس کو مل گیا ہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں رشکی دہلوی
- ہم نہ کہتے تھے کہ حالی چپ رہو راست گوئ میں ہے رسوائ بہت حالی
- پھول تو دو دن بہار ِ جاں فزا دکھلا گئے
حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے
ابراہیم ذوق - دی موء ذن نے شب وصل اذاں پچھلی رات ہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا داغ دہلوی
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 3-10
- اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائ ہیں بستیاں فراق گو رکھپوری
- ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئ اب تو آجا اب تو خلوت ہو گئ عزیز الحسن مجذوب
- وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی مہاراج بہادر برق
- چتونوں سے ملتا ہے کچھ سراغ باطن کا چال سے تو کافر پہ سادگی برستی ہے یگانہ چنگیزی
- دیکھ کر ہر درو دیوار کو حیراں ہونا وہ میرا پہلے پہل داخل زنداں ہونا عزیز لکھنوی
- ساقیا یاں لگ رہا ہے چل چلاؤ جب تلک بس چل سکے ساغر چلے خواجہ میر درد
- جان کر منجملۂ خاصان مے خانہ مجھے مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے نجگر مرادابادی
- یہی فرماتے رہے تیغ سے پھیلا اسلام یہ نہ ارشاد ہوا توپ سے کیا پھیلا ہے اکبر الہ آبادیؒ
- بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا اکبر الہ آبادیؒ
- آ عندلیب مل کر کریں آہ وزاریاں تو ہائے گل پکار میں چلاوں ہائے دل
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 2-10
- خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے امیر مینائی
- چل ساتھ کہ حسرت دلِ محروم سے نکلے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے فدوی عظیم آبادی
- پھول کی پتیّ سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک ہ بے اثر اقبالؒ
- تھا جو ناخوب بتدریج وہی خوب ہوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر علامہ اقبالؒ
- مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے
- فصل بہار آئ، پیو صوفیو شراب بس ہو چکی نماز، مصلّا اٹھائیے آتش
- یہ نہ تھی ہماری قسمت وصال یار ہوتا اگر اور جیتے یہی انتظار ہوتا غالب
- مری نمازہ جنازہ پڑھی ہے غیروں نے مرے تھےجن کے لئے، وہ رہے وضو کرتے آتش
- امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرت کہ اس کافر کی 'ہاں' بھی اب 'نہیں' معلوم ہوتی ہے چراغ حسن حسرت
- لائی حیات آئی قضا لے چلی چلے اپنی خوشی آئے نہ اپنی خوشی چلے ابراہیم ذوق
اردو کے مشہور ترین 100 اشعار : 1-10
- لب پہ آتی ہے دُعا بن کے تمنا میری زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری علامہ اقبالؒ
- بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں مرزا غالب
- قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد مولانا محمد علی جوہر
- نازکی اس کے لب کی کیا کہیے پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے میرتقی میر
- خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ حضرت علامہ اقبالؒ
- دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو کلیم عاجز
- قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو میاں داد خان سیاح
- ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے تبہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے غالب
- دیارِعشق میں اپنا مقام پیدا کر نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر علامہ اقبالؒ
- کعبے کس منہ سے جا وگے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی مرزا غالب
Subscribe to:
Posts (Atom)